شہد کی مکھیوں سے تیار کی گئی ولیعہد کی پینٹنگ توجہ کا مرکز

   

سعودی عرب میں الباحہ کے علاقے میں 14ویں بین الاقوامی شہد فیسٹیول کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے آرٹ ورک میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ایک ایسی پینٹںگ بھی شامل ہے جسے شہد کی مکھیوں سیتیار کیا گیا ہے۔ یہ پینٹنگ میلے میں عوامی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔اس پینٹنگ کو جسے دیواری پینٹنگز کے نفاذ میں متعدد ماہرین نے ڈیزائن کیا تھا میں تقریباً 1,680 شہد کی مکھیاں رکھی گئی تھیں جنہیں اس تہوار سے میل جول کے لیے جمالیاتی انداز میں استعمال کیا گیا تھا۔ الباحہ کے علاقے کے گورنر کی یر سرپرستی شروع کردہ میلے میں کئی پروگرام اور سرگرمیاں شامل ہیں جن کا مقصد شہد کی مکھیوں کے پالنے والوں کے کردار اور تازہ ترین نتائج کو اجاگر کرنا ہے۔فاؤنڈیشن فار انٹرپرینیورشپ کے ترجمان عبدالعزیز اللھیم نے وضاحت کی کہ فاؤنڈیشن کو ڈیزاین کرنے میں 18 دن لگے۔