شہرحیدرآباد میں بارش

   

حیدرآباد۔22ستمبر۔ ( یواین آئی) شہرحیدرآباد کے کئی حصوں میں جمعرات کو صبح بارش ہوئی۔شہر میں اعظم ترین درجہ حرارت 29ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔اسی دوران تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی نے پیش قیاسی کی ہے کہ جمعہ کو مطلع ابرآلود رہے گا اور بعض مقامات پرہلکی بارش ہوگی۔جمعرات کی صبح شہر کے سیری لنگم پلی میں 19.5ملی میٹر، بنڈلہ گوڑہ میں14.8 ملی میٹر، راجندرنگر میں 13.3ملی میٹر اور کوکٹ پلی میں 11.5ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے ۔