ایک ہزار تا دیڑھ ہزار مربع فیٹ مکان خریدنے کو ترجیح: ادارہ’اسکوائر یارڈس‘ کی رپورٹ
حیدرآباد۔ 7 فروری (سیاست نیوز) رئیل اسٹیٹ کنسلٹنگ سرویسیس فرم “Square Yards” کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں رہائشی ہاؤزسنگ مارکٹ مستحکم ہے۔ اس نے وضاحت کی کہ پچھلے سال 75,512 مکانات ؍ فلیٹس؍ وِلاس کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ اس کا موازنہ سال 2023ء میں فروخت ہونے والے 74,495 مکانات سے ایک فیصد زیادہ ہے اور قیمت کے لحاظ سے یہ 39,949 کروڑ روپئے سے بڑھ کر 45,190 کروڑ ہوگئی ہے۔ گزشتہ سال فروخت ہونے والے مکانات ؍ فلیٹس کی اوسط قیمت 60 لاکھ روپئے تھی جس کی خرید و فروخت میں کچھ کمی آئی ہے، کیونکہ خریدار حیڈرا کے اقدامات کے سبب اپنے منتخب کردہ مکان سے متعلق تمام تفصیلات کی جانچ پڑتال کے بعد ہی فیصلہ کررہے ہیں۔ 2024ء اکٹوبر تا ڈسمبر گھروں کی فروخت میں 18% کمی کی بنیادی وجہ سے خریدار تیزی سے 1,000 تا 1,500 مربع فیٹ کے مکانات اور 50 لاکھ سے ایک کروڑ روپئے کے درمیان فروخت ہونے والے فلیٹس کا انتخاب کررہے ہیں۔ حیدرآباد کے مغرب میں مکانات کی قیمتیں دیگر علاقوں کے مقابلے زیادہ ہے۔ زیادہ تر خریدار اسی علاقہ میں مکان خرید رہے ہیں۔ مستقبل قریب میں مکان کی تعمیر و فروخت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں رائے ظاہر کی گئی ہے کہ ریاستی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ آئی ٹی پارکس، جی سی سی، ڈیٹا سنٹرس کے قیام کے منصوبوں کو کو دیکھتے ہوئے حیدرآباد میں مکانات کی ڈیمانڈ میں آہستہ آہستہ اضافہ ہورہا ہے۔ 2