ڈیزل فی لیٹر 93.83 روپئے، مرکز کے فیصلہ سے راحت
حیدرآباد۔/22 مئی، ( سیاست نیوز) مرکز کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی اکسائز ڈیوٹی میں علی الترتیب 9.5 روپئے اور 7 روپئے کی کمی کے بعد حیدرآباد میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ۔ گزشتہ تقریباً دو ماہ تک بتدریج اضافہ سے پریشان حال عوام کو راحت ملی ہے۔ ایکسائیز ڈیوٹی میں کمی کے بعد حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت 109.64 روپئے ہوچکی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 98.83 روپئے ہے۔ واضح رہے کہ روس اور یوکرین جنگ کے اثرات کے نتیجہ میں ملک کی 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے بعد ملک میں پٹرول، ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ ہوگیا۔ حیدرآباد میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 119.49 روپئے تک پہنچ گئی تھی۔ عوام نے مرکز کی جانب سے ایکسائیز ڈیوٹی میں کمی پر راحت کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے مقامی ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔ ر