شہریت ترمیمی بل کی مخالفت:جمعیۃ علماء ہندکا اعلان

,

   

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری اورجنرل سکریٹری مولانامحمود مدنی نے شہریت ترمیمی بل کے خلاف اپنی راے دیتے ہوئے اسے ہندوستان کے روح کے خلاف بتایا۔

انہوں نے کہا کہ شہریت ایکٹ 1955میں زیر بحث ترمیم‘ دستور ہند کی بنیادی دفعات 15-14کے منافی ہے جو بالترتیب قانون کی نگاہ میں یکسانیت اور مذہب، ذات او رنسل کی بنیاد پر تفریق کی اجازت نہیں دیتیں۔ جمعیۃ علماء ہند نے توقع کی ہے کہ یہ بل راجیہ سبھامیں پاس نہیں ہوگا۔