شہریت ترمیمی بل کی مخالفت میں پاپون نے منسوخ کیادہلی کنسرٹ

,

   

دہلی ایورسٹی کے ایمپرفیکٹو شور کیفے اور کلب میں یہ مظاہرہ مقرر تھا۔کیونکہ ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں‘ پاپون نے اپنے مداحوں کو بھروسہ دلایاہے کہ وہ منتظمین ان کے پیسے واپس کردیں گے۔

نئی دہلی۔پلے بیک سنگر انگاراگ پاپون مہانتا جو پاپون کے نام سے مشہور ہے نے جمعرات کے روز ٹوئٹ کے ذریعہ یہ کہتے ہوئے اپنا کنسرٹ مسترد کردیا کہ ان کی آبائی ریاست”آسام جل رہی‘ آہ وبکا کررہی اور کرفیو میں ہے“ اور ایسے حالات میں سامعین کے لئے سیر وتفریح کیسے فراہم کرسکتاہوں۔

دہلی ایورسٹی کے ایمپرفیکٹو شور کیفے اور کلب میں یہ مظاہرہ مقرر تھا۔کیونکہ ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں‘ پاپون نے اپنے مداحوں کو بھروسہ دلایاہے کہ وہ منتظمین ان کے پیسے واپس کردیں گے۔

پاپون نے انڈین ایکسپر س سے کہاکہ ”میں سکون میں نہیں ہوں ”یہ بل پڑوسی ممالک میں ظلم وزیادتیوں کا شکار لوگوں جو ہندوستان سے پناہ مانگنے کی کوشش کررہے ہیں ان کے لئے لاگو ہوگا۔ انسانی سطح پر بل سے کوئی مشکل یامسئلہ نہیں ہے۔

مگر اس سے آسام بنگلہ دیشی پناہ گزینوں کی آمد کی ایک راہ داری بن جائے گا۔اس کے نازک‘ متوازن پیچیدہ ثقافتی تانے بانے کے ساتھ‘ یہ مقامی امتزاج والے لسانیت او رثقافت کے لئے خطرہ بن جائے گا‘ کیونکہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ محدو د وسائل اور محدو د علاقے میں آباد ہوجائیں گے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ صدیوں سے آسام کو اسی کا سامنا ہے۔

پاپون نے کہاکہ ”لہذا ہوسکتا تھا کہ شمال مشرقی ریاستوں کے طرز پر آسام کو بھی سی اے بی سے استثنیٰ بناکر مذکورہ پناہ گزینوں کو سارے ملک میں کسی اور جگہ پر بانٹ دیاجاتا“۔