شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جمعرات کو تنظیم انصاف کا دھرنا

   

حیدرآباد۔/19مارچ، ( سیاست نیوز) مرکز کی نریندر مودی حکومت کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کے خلاف تنظیم انصاف نے 21 مارچ کو احتجاجی دھرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر تنظیم انصاف تلنگانہ منیر پٹیل کے مطابق شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آج منگل کو احتجاج کی اجازت طلب کی گئی تھی لیکن پولیس نے اجازت نہیں دی۔ تنظیم کو 21 مارچ 12 بجے دن مجسمہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ٹینک بنڈ پر دھرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ قومی سکریٹری سی پی آئی اور سابق رکن راجیہ سبھا عزیز پاشاہ دھرنے کی قیادت کریں گے۔ 1
سی پی آئی اور تنظیم انصاف کے قائدین حصہ لیں گے۔ مختلف سیکولر اور جمہوری تنظیموں سے دھرنے میں حصہ لینے کی اپیل کی گئی ہے۔1