شہریت ترمیمی قانون کے خلاف 19 مارچ کو تنظیم انصاف کا دھرنا

   

حیدرآباد۔/17 مارچ، ( سیاست نیوز) صدر تنظیم انصاف تلنگانہ منیر پٹیل کے بموجب شہریت ترمیمی قانون کے خلاف 19 مارچ کو 12 بجے دن مجسمہ امبیڈکر ٹینک بنڈ کے روبرو احتجاجی دھرنا منظم کیا جائے گا۔ قومی سکریٹری سی پی آئی و سابق رکن راجیہ سبھا عزیز پاشاہ اور دیگر قائدین شرکت کریں گے۔ منیر پٹیل نے مرکزی حکومت کے سیاہ قوانین کے خلاف احتجاج میں عوام سے بڑے پیمانے پر شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی حکومت مختلف قوانین کے ذریعہ مسلمانوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ ملک میں دستور کے خاتمہ اور ہندو راشٹر کی راہ ہموار کرنے کی کوششوں کے خلاف سیکولر و جمہوری طاقتوں کو متحد ہونا چاہیئے۔1