شہریت ترمیمی قانون ہندوستان کو ٹکرے ٹکرے کردے گا:سونیا گاندھی

,

   

ملک کے آئین کو بچانے کےلیے ہم سب کو ایک ہوکر نکلنا ہوگا، آج نوجوان بے روزگار ہے رہی سہی نوکریاں بھی جا رہی ہے، ان کے سامنے اندھیرا ہی اندھیرا ہے، ہمیں ان کےلیے اگے بڑھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کیا جو کانگریس کی طرف رام لیلا میدان میں منعقد بھارت بچاؤ ریلی سے خطاب کر رہی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کسانوں کے حالات کو دیکھ کر بہت تکلیف ہوتی ہے، انکی پریشانیاں اتنی بڑھ گئی ہے کہ انکا جینا اور مشکل ہوگیا ہے۔ انکو صحیح وقت پر بینچ نہیں ملتا، آسانی سے کھات نہیں ملتی، پانی اور بجلی کی سہولیات ٹھیک سے نہیں ملتی، اتنی سب تکلیف کے باوجود انکو فصل کے صحیح دام بھی نہیں ملتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مزدور بھائی بہن دن رات مزدوری میں لگے رہتے ہیں، سردی گرمی اور برسات کی پرواہ کیے بنا اپنا کام کرتے ہیں پھر بھی انہیں دو وقت کی روٹی صحیح سے نہیں مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا چھوٹے بڑے کاروباری جو کام دہندہ شروع کیے ہیں وہ مودی سرکار کے غلط ارادوں کی وجہ سے تباہ ہو گئے ہیں، کام دہندہ نہیں چلنے کی وجہ سے وہ صحیح وقت پر قرض ادا نہیں کر پا رہے ہیں، پورے خاندان کے ساتھ خودکشیاں کرنے کی خبریں آ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا احساس ہے کہ میری پیاری بہنوں کو اپنا خاندان پالنے کےلیے کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، رات دن محنت کرتی ہیں، اپنے پیٹ کاٹ کر خاندان کو پالتی ہے، آج روز مرہ کی چیزوں کی قیمت حد سے تجاوز کرنے کی وجہ سے انکی نیند تک حرام ہو گئی ہے۔ انکی پریشانیوں کو دیکھ کر ہمارا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔

مزید کہا کہ آج ملک کے حالات اندھیر نگری چوپٹ راج جیسے ہوۓ ہیں، پورا ملک پوچھ رہا ہے سب کا ساتھ سب کا وکاس کہاں ہے؟

انہوں نے کہا معاشی حالات اس قدر کیوں خراب ہوگئے، نوکریاں کہاں چلی گئی؟ اس بات کی جانچ ہونی چاہیے یا نہیں کہ جس کالے دھن کو نکالنے کےلیے نوٹ بندی کی گئی وہ کالادھن کیوں نہیں آیا وہ کالا دھن کس کے پاس ہے؟..

پورا بیان سننے کےلیے کلک کریں

YouTube video