شہریت قانون سے ہندوستان کا تاریخی سیکولر کردار کمزور ہوگا

   

بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر زیادتیوں کے الزامات مسترد، وزیرخارجہ بنگلہ دیش کا بیان
ڈھاکہ ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے وزیرخارجہ اے کے عبدالمامون نے آج کہا کہ شہریت ترمیمی بل سے ہندوستان کے تاریخی سیکولر کردار کو ٹھیس پہنچی تھی۔ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے لیکن اس بل سے سیکولر کردار مشق ہوجائے گا۔ انہوںنے اپنے ملک میں اقلیتوں پر ظلم و زیادتیاں کئے جانے سے متعلق الزامات کو مسترد کردیا۔ قانون کے مطابق پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے ہندو، سکھ، بدھسٹ، جین، پارسی اور عیسائی طبقات کے افراد کو مذہبی حدود پر زیادتیوں کا سامنا کرنے پر انہیں ہندوستانی شہریت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک تاریخی اور روادار ملک ہے جہاں سیکولرازم پر یقین کیا جاتا ہے۔ اس بل سے ہندوستان کی تاریخی بنیادیں کمزور پڑ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش اس وقت قریبی دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان یہ سنہرا دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ بہتر حسن سلوک کیا جاتا ہے۔