شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے ملائشیاحکومت کا فیصلہ

,

   

کوالالمپور: کورونا وائرس کے پیش نظر اسلامی ملک ملائشیا نے اپنے شہریوں کو جاریہ سال سفر حج پر نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ ملائشیا کے وزیر مذہبی امور ذوالقفلی محمد البقری نے کہا کہ اس سال کو ئی بھی ملائشیائی شہری حج ادا نہیں کرسکے گا۔ انہو ں نے کہا کہ کورونا وباء سے حفاظت کے احتیاطی اقدامات کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی کی کہ عوام حکومت کے اس فیصلہ کو تسلیم کرے گی۔

محمد البقری نے کہا کہ جو افراد اس سال سفر حج پر نہ جاسکے ہیں انہیں آئندہ سال روانہ کیا جائے گا۔ گذشتہ ہفتہ انڈونیشیا نے بھی اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ حج ایک اسلامی فریضہ ہے اور یہ ہر صاحب استطاعت مسلمان، عاقل، بالغ پر زندگی میں ایک مرتبہ کرنا فرض ہے اور مکہ مکرمہ پہنچنے کیلئے راستہ پر امن ہونا چاہئے۔