نئی دہلی ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل بیورو آف انوسٹگیشن، انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ اور انٹلیجنس بیورو کے بشمول 10 مرکزی ایجنسیوں کی جانب سے شہریوں کے فونس ٹیاپ کئے جاسکتے ہیں۔ حکومت نے آج لوک سبھا کو بتایا کہ شہریوں کے مواصلاتی امور میں مداخلت کی جاسکتی ہے۔ تاہم اس کیلئے مرکزی معتمد داخلہ کی اجازت دینی پڑے گی۔ شہریوں کے فونس اسی وقت ٹیاپ کئے جاسکتے ہیں جب کوئی سلامتی کا فیصلہ پیدا ہوجائے اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے حکومت ایسا کام کرسکتی ہے۔