حیدرآباد۔/15 نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے گریٹر حیدرآباد اور اطراف کی شہری بلدیات کی بڑی سڑکوں کی ترقی کیلئے حیدرآباد روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ نامی ادارہ کا قیام عمل میں لایا ہے۔ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے ہدایت دی ہے کہ گریٹر حیدرآباد اور اس کے اطراف کے علاقوں میں سڑکوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی ترقی کو یقینی بنائیں تاکہ مستقبل میں یہ ترقی میں اہم رول ادا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی ترقی سے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک بہتر ہوگا اور بڑھتی ہوئی ٹریفک پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ کارپوریشن کے ذریعہ 135 لنک روڈس کی نشاندہی کی گئی جو 126.20 کیلو میٹر کا احاطہ کریں گی۔ کارپوریشن کے قیام کا مقصد عوام کے باآسانی گذرنے ٹریفک کے مسائل کو کم کرنا ہے۔ حکومت کی منظوری کے مطابق سڑکوں کی تعمیر کا کام انجام دیا جارہا ہے اور تاحال 52.36 کیلو میٹر کا احاطہ کرتے ہوئے 37 سڑکیں تعمیر کی منصوبہ بندی کی گئی جس پر 572.17 کروڑ کا خرچ آئے گا۔ تاحال 21 کاموں کو مکمل کرلیا گیا جس میں 24 کیلو میٹر کا احاطہ ہوا ہے اور 273.61 کروڑ کا خرچ آیا ہے۔ ۔ر