شہر میں ایک لاکھ افراد کو سی پی آر کی تربیت دی جائے گی

   

سوشل میڈیا پر قلب پر حملہ سے اچانک موت کے 2 حیرت انگیز ویڈیوز دیکھ کر صدمہ ہوا : کے ٹی آر

حیدرآباد ۔ یکم مارچ ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے گریٹر حیدرآباد میں ایک لاکھ اور ریاست کے ہر ضلع میں 100 افرادکو Cardiopulmonary Resuscitation ’’ سی پی آر ‘‘ کی تربیت فراہم کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ ضلع میڑچل میں سی پی آر کی تربیت کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ حال ہی میں نان کمیونکیل امراض کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس میں سب سے زیادہ اہم Sudden Cardiac Arrest ہے ۔ سوشل میڈیا میں وہ حیرت انگیز ویڈیوز دیکھ چکے ہیں ۔ دو دن قبل ایک نوجوان ڈانس کرتے ہوئے اچانک ڈھیر ہوگیا ہے، جم میں ورزش کرنے کے دوران ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ان مقامات پر سی پی آر کی تربیت حاصل کرنے والے ہوتے تو ان کی جان بچ بھی جاتی تھی ۔ سرکاری دفاتر ، عام مقامات ، مالس ، بس اسٹانڈس ، ریلوے اسٹیشن وغیرہ میں سی پی آر کی تربیت حاصل کرنے والوں کے تقررات ضروری ہوگئے ہیں ۔ لائف اسٹائل تبدیل ہوجانے کی وجہ سے ایسے امراض انسانوں پر غالب ہورہے ہیں ۔ سی پی آر کی تربیت فراہم کرنے سے سڈن کارڈیاک آریسٹ کے واقعات کو گھٹایا جاسکتا ہے ۔ خون کے بہاؤ کو جاری رکھتے ہوئے انسانی زندگیوں کا تحفظ کیا جاسکتا ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ریاستی وزیر صحت ہریش راؤ ، چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں کام کرتے ہوئے محکمہ صحت بالخصوص طبی شعبہ کو مستحکم کرنے اور عوام کا اعتماد بڑھانے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہے ہیں ۔ تمام سرکاری ہاسپٹلس میں مکمل بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔ شہر کے چاروں سمت سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹلس، ورنگل میں 2ہزار بیڈس پر مشتمل ہاسپٹل تعمیر کیا جارہا ہے ۔ بستی دواخانے ، پلے دواخانہ قائم کئے گئے ہیں ۔ ہر شہری کی طبی صورتحال کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہے ۔ ہر ضلع میں ایک گورنمنٹ میڈیکل کالج قائم کیا جارہا ہے ۔ ن