30ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی
حیدرآباد ۔ 28 ستمبر(سیاست نیوز) شہر میں آج سہ پہر دوسرے دن بھی شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 30ستمبر تک ریاست کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے ۔بعد ازاں ایک یا دو دنوں تک موسم کے خشک رہنے کے بعد پھر بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔رات دیر گئے تک شہر میں وقفہ وقفہ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔