حیدرآباد18 ۔اگسٹ(سیاست نیوز) شہرمیں شام کے وقت مطلع ابر آلود ہونے اور بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے کی پیش قیاسی کی ہے۔شہر میں صبح سے گرمی میں اضافہ تھا اور موسم گرما کا احساس ہو رہا تھا لیکن شام میں مطلع ابرآلود ہوگیا اور ہلکی اور تیز بارش ہوئی ۔ مشیر آباد‘ سکندرآباد‘ چلکل گوڑہ ‘ وارث گوڑہ اور دیگر علاقوں میں اچانک بارش ہوئی جبکہ پرانے شہر کے علاقو ںمیں بعض مقامات پر ہلکی بوندا باندی ریکارڈ کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر و نواحی علاقو ںمیں بارش کا امکان ہے ۔ م