شہر میں ہنومان جینتی ریالی کا پرامن اختتام

   

پولیس کے وسیع تر انتظامات ۔ اعلی عہدیداروں نے نگرانی کی
حیدرآباد /23 اپریل، ( سیاست نیوز) شہر میں ہنومان جینتی ریالی کا پُرامن انعقاد عمل میں لایا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں سے ریالیاں نکالی گئیں اور مرکزی جلوس کا گولی گوڑہ سے آغاز ہوا جو سکندرآباد میں رات دیر گئے اختتام کو پہنچا۔ اس موقع پر سٹی پولیس سے سخت صیانتی انتظامات کئے گئے تھے اور ریالی و جلوس کی نگرانی سنٹرل کمانڈ کنٹرول سے انجام دی گئی۔ اس موقع پر پولیس عہدیدار اہم مقامات پر موجود تھے اور انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے۔ ریالی میں کئی سیاسی قائدین نے شرکت کی۔ تقریباً 12 کلو میٹر مرکزی ریالی کیلئے زائد فورس کو تعینات کیا گیا تھا اور سادہ لباس میں پولیس موجود تھی۔ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار حالات سے نمٹنے تمام تر انتظامات اور احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا گیا تھا۔ محکمہ پولیس کے علاوہ ریالی کے انتظامات میں دیگر سرکاری شعبے بھی شامل تھے۔ ریالی کی اہم گذرگاہوں اور حساس مقامات پر پولیس نے سخت چوکسی اختیار کرلی تھی اور انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل کیلئے اقدامات کئے گئے۔ ریالی کے دوران پولیس کی گاڑیاں ریالی میں شریک شہریوں کے ساتھ دیکھی گئیں اور ریالی میں بجرنگ دل قائدین پر نگرانی رکھی گئی۔ خصوصی صیانتی انتظامات کئے گئے تھے۔ع