شہر و اضلاع میں آج بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد۔2۔اپریل(سیاست نیوز) تلنگانہ میںہونے والی موسمی تبدیلی سے درجہ حرارت میں 2تا4ڈگری سیلیس کی گراوٹ ہو گی اور دونو ںشہروں حیدرآبادو سکندرآباد کے علاوہ بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارشوں کے امکانات ہیں۔شہر کے بیشتر علاقوں میں آج صبح کی اولین ساعتوں کے دوران مطلع ابرآلود رہا لیکن چند گھنٹوں بعد گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ۔ ماہرین موسمیات کے مطابق رطوبت میں ریکارڈ کئے جانے والے اضافہ کے سبب گرمی کی شدت میں اضافہ ہواہے۔ خانگی ماہرین موسمیات کے مطابق شہر حیدرآباد کے علاوہ مضافاتی علاقوں میں شدید موسلادھار بارشیں چہارشنبہ کی شام یا جمعرات کی اولین ساعتوں میں ریکارڈ کی جاسکتی ہیں۔3