شہر و اضلاع میں دو یوم شدید بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد۔یکم۔اپریل(سیاست نیوز) تلنگانہ میں انتہائی گرم موسم میں آئندہ دو یوم میں راحت کا امکان ہے۔ دونوں شہروں حیدرآبادو سکندرآباد میں آئندہ دو یوم میں شدید بارشوں کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق 2تا 4اپریل مختلف اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں جبکہ دونوں شہروں میں بھی بارشوں کی پیش قیاسی کی گئی ۔ خانگی ماہرین کے مطابق ریاست میں شدید گرمی کی لہر کے نتیجہ میں پیدا ہوئے دباؤ کے سبب آئندہ دو یوم میں بارش کے امکانات ہیں۔ بتایا گیا کہ نظام آباد ‘ وقار آباد‘ کاماریڈی ‘ سنگاریڈی ‘ میدک‘ محبوب نگر وغیرہ میں شام سے مطلع ابرآلود ہونے لگ جائے گا اور آئندہ دو یوم بارش کے امکانات ہیں۔ اسی طرح 2اپریل کو ریاست کے جن اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں ان میں عادل آباد‘ کمرم بھیم آصف آباد‘ منچریال ‘ نرمل ‘ جگتیال‘ راجننا سرسلہ ‘ وقار آباد‘ میدک‘ سنگاریڈی ‘ کاماریڈی اور میدک شامل ہیں ۔ علاوہ دونوں شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ِکے امکانات ہیں اسی طرح 3اپریل کو بھی دونوں شہروں کے علاوہ ریاست کے دیگر علاقوں میں بالخصوص شمالی اضلاع میں بارش کے امکانات ظاہر کئے گئے ہیں۔3