حیدرآباد۔ 21 ستمبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ چے چیف منسٹر کے سی آر چند ماہ میں شہر حیدرآباد کے تین اہم پراجکٹس جدید سکریٹریٹ، یادگار شہیداں اور 125 فیٹ پر مشتمل مجسمہ امبیڈکر کا افتتاح کریں گے۔ کے ٹی آر نے بتایا کہ آئندہ 150 تا 200 سال تک برقرار رکھنے کیلئے جدید سکریٹریٹ تعمیر کوایا جارہا ہے۔ اس پر اعلیٰ عہدیداروں اور تعمیری اداروں کی جانب سے خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ چیمبرس کی تعمیرات، انٹیریر ڈیزائن، الیکٹریکل، پلمبنگ، ورک اسٹیشن کا قیام، ماربلس، پورٹیکوز، اس طرح مختلف اقسام کے بیک وقت کئے جارہے ہیں۔ تقریباً 2 ہزار مزدور تین شفٹوں میں فلڈ لائیٹس کی روشنی میں کام کررہے ہیں۔ 617 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید سکریٹریٹ تعمیر کیا جارہا ہے۔ جدید سکریٹریٹ کی عمارت کو گرین بلڈنگ کے تصور سے تعمیر کیا جارہا ہے۔ جدید سکریٹریٹ کی عمارت قدرتی ہوا اور روشنی کو یقینی بناتے ہوئے تعمیر کی جارہی ہے۔ ن