شہزادہ ہیری کے ہم شکل کو طالبان کے حملہ کا خوف

   

لندن : برطانوی شہزادہ کا ہم شکل ہونے کی بنا پر زبردست شہرت حاصل کرنے والے شخص نے ہیری کی حالیہ کتاب کے منظر عام پر آنے کے بعد اپنے خوف کا اظہار بھی کر دیا۔شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں برطانوی شاہی خاندان پر تنقید کی ہے اور ساتھ ہی افغانستان میں 25 طالبان کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا اور کہا کہ اس نے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ افغانستان میں طالبان کے افراد کو اس طرح قتل کیا جیسے شطرنج میں مخالف کے مہروں کو مارا جاتا ہے۔اب ہیری جیسا دکھائی دینے والے 39 سالہ ریسے ویٹک نے برطانوی اخبار ’’ ڈیلی میل‘‘ کو بتایا ہے کہ ہیری کی کتاب کے آنے کے بعد میں بے چینی محسوس کرنے لگا ہوں۔ انہوں نے کہا مجھے خوف نے گھیر لیا ہے کہ کہیں ہیری سمجھ کر طالبان مجھ پر حملہ نہ کر دیں۔