شہید کرنل سنتوش بابو کو اتم کمار ریڈی کا خراج کوداڑ میں مجسمہ کی نقاب کشائی

   

حیدرآباد ۔8 ۔ جون (سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی نے گلوان وادی میں چین کی فوج سے تصادم میں شہید ہونے والے کرنل سنتوش بابو کے مجسمہ کی کوداڑ ٹاؤن میں نقاب کشائی انجام دی۔ کرنل سنتوش بابو کے افراد خاندان اس موقع پر موجود تھے۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ کرنل سنتوش بابو نے ملک کی حفاظت کے
لئے اپنی جان قربان کردی اور ان کی شہادت پر ہر ہندوستانی کو فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرنل سنتوش بابو نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی سے وابستہ رہ چکے ہیں جس سے اتم کمار ریڈی بھی وابستہ تھے۔ چین کی سرحد پر کرنل سنتوش بابو اور دیگر 20 ہندوستانی جوانوں کی قربانیوں کو ملک ہمیشہ یاد رکھے گا۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت سرحد پر چینی افواج کے قبضہ کو ختم کرانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی جوان وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ سوریہ پیٹ ضلع اور خاص طورپر کوداڑ کے عوام کے دلوں میں کرنل سنتوش بابو ہمیشہ امر رہیں گے۔ر