شیخ حسینہ اور ممتا بنرجی کی آج ملاقات

   

کولکتہ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ اور چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کی کل ہند ۔ بنگلہ دیش ٹسٹ میاچ کے موقع پر ملاقات کی توقع ہے۔ وزیراعظم بنگلہ دیش کے دفتر کے ذرائع کے مطابق دونوں قائدین میاچ اور تہنیتی تقریب کے دوران موجود رہیں گے۔ فی الحال اس ملاقات کے بارے میں قطعی کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا ہے البتہ میاچ کے دوران دونوں قائدین کی باہمی مختصر ملاقات کا امکان ہے۔ شیخ حسینہ اور ممتا بنرجی کے نہایت ہی خوشگوار تعلقات ہیں اور وہ ایک دوسرے کا باہم احترام کرتی ہیں۔ وزیراعظم بنگلہ دیش کل کولکتہ میں کھیلے جارہے ہند ۔ بنگلہ دیش ڈے نائٹ میاچ کا مشاہدہ کریں گی۔