شیشے کے ہینڈ بیگز کا نیا رجحان

   

اگرچہ ہینڈ بیگز فیشن پراڈکٹ کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں لیکن یہ آپ کے گلیمر کو بڑھانے کی زبردست صلاحیت رکھتے ہیں۔خواتین کسی بھی تقریب میں شرکت کے وقت لباس کے ساتھ میچنگ ہینڈ بیگ کو لازمی سمجھتی ہیں اور اگر ہینڈ بیگ کا انتخاب مناسب طریقے سے کیا گیا ہو تو یہ شخصیت کو اُبھارنے اور نکھارنے کا سبب بنتے ہیں۔چند اسٹائلش ہینڈ بیگز جن میں ہوبو ہینڈ بیگز،ٹوٹے ہینڈ بیگز،کراس باڈی بیگز اور اسٹائلش ایوننگ بیگز شامل ہیں نہ صرف بے حد مقبول ہیں بلکہ یہ خواتین کے اعلیٰ ذوق کی ترجمانی بھی کرتے ہیں۔ایک طرف تو یہ ہینڈ بیگز ضروری سامان سنبھالنے کے کام آتے ہیں تو دوسری طرف یہ اپنے ڈیزائن،خوبصورتی اور اسٹائل کے باعث شخصیت کے گلیمر کو بڑھا کر محفل میں ممتاز کر دیتے ہیں۔مارکیٹ میں لیدر سے لے کر سوتی کپڑے اور ریگزین سے لے کر پلاسٹک تک،ہر طرح کے بیگز دستیاب ہوتے ہیں۔کئی دفعہ ہم ایک سے زائد اشیا پرس میں اپنے ہمراہ باہر لے جانا چاہتے ہیں لیکن پرس سائز میں چھوٹے ہونے کی وجہ سے آدھی چیزیں گھر پر رکھ کر آنا پڑتی ہیں۔مستطیل بیگ نے ہماری یہ مشکل آسان کر دی ہے۔اب آپ اسٹائلش کے ساتھ ساتھ اضافی سہولت بھی میسر آ سکتی ہے۔ان کو استعمال کرتے ہوئے اشیا لے جانے کیلئے گنجائش کی دوسری نہیں ہوتی۔ پرنٹڈ پھولدار نقوش سے لے کر ایمبرائیڈری تک اور کاٹن سے لے کر چمڑے تک کے مٹیریل میں ہر رنگ کے بیگز اب استعمال کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔آن لائن خریداری کے ایسے مراکز موجود ہیں جو آپ کو بے حد خوبصورت اور تخلیقی انداز سے بنائے گئے بیگز گھر پر پہنچانے کا اہتمام کرتے ہیں۔ اگر آپ بے پناہ مصروف رہتی ہیں یا آپ کو کسی ویب سائٹ پر کوئی چیز پسند آ گئی ہے تو آپ آن لائن آرڈر کر سکتی ہیں۔چاہیں تو دفتری استعمال کیلئے بھی ان بیگز کو استعمال کر سکتی ہیں،چاہیں تو پارٹی بیگز کے طور پر استعمال کر لیں۔ان دنوں فرانسیسی کوپرنیکس برانڈ کی طرف سے ڈیزائن اور تیار کردہ شیشے کے بیگ کے زیادہ پسند کیے جا رہے ہیں۔اس قسم کے بیگز کے ڈیزائنرز اور بنانے والوں کے مطابق اسے بنانے کا عمل آسان نہیں ہے۔شیشے کی موٹائی کی وجہ سے اسے بنانے کیلئے ہوا کا دباؤ استعمال کیا جاتا ہے اور بیگ کے طور پر استعمال کرنے کیلئے عادت یا مشق ضروری ہے۔بلاشبہ،ان بیگز میں صرف ایک یا دو چھوٹی چیزوں کو ہی رکھا جا سکتا ہے لیکن یہاں بات یہ ہے کہ انہیں زیورات اور آرٹ کے طور پر استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے۔