شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیرمن وسیم رضوی پر عورت نے لگایا عصمت ریزی کا الزام

,

   

مزاحمت کرنے پراس نے اس کے قابل اعتراض ویڈیوز او رفوٹو ز وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔


لکھنو۔ مذکورہ سابق یوپی شیعہ وقف بورڈ چیرمن وسیم رضوی پر اپنے ہی ڈرائیور کی بیوی کی عصمت ریزی کا الزام ہے۔مذکورہ عورت نے منگل کے روز متاثرہ عورت کئی وکلاء کے ہمراہ سعادت گنج پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرائی اور وسیم رضوی کے اس گھناؤنے عمل کے خلاف کاروائی کی مانگ کی ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ عورت رضوی کے ڈرائیور کی بیوی ہے جس نے اپنے شکایت میں الزام عائد کیاکہ وہ اس کے شوہر کو کام کے بہانے سے دور بھیجتا‘ وسیم اس کے ساتھ تعلقات بنانے کے لئے عورت کو مجبور کرتاتھا۔

مزاحمت کرنے پراس نے اس کے قابل اعتراض ویڈیوز او رفوٹو ز وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔مذکورہ عورت نے الزام عائد کیاکہ جب بھی اس استحصال کے خلاف عورت آواز اٹھاتی وسیم اس کو دھمکیاں دے کر خاموش بیٹھا دیتاتھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=Abr-QCIafpc

ان دھمکیوں سے بیزار ہوکر 11جون کے روز عورت نے سارا معاملہ اپنے شوہر کو بتادیا‘ جس کے بعد اس کا شوہر رضوی کے ساتھ بات کرنے کے گیاتو اس نے اس شخص کے ساتھ بھی مارپیٹ کی تھی۔

متاثرہ کے شوہر نے کہاکہ اس کی بیوی پچھلے چھ ماہ سے استحصال کا شکار ہے۔ متاثرہ کے وکیل نے کہاکہ ”رضوی کے خلاف ہم ایف ائی آر کے اندرج اور متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کرنے کی مانگ کرتے ہیں“۔


رضوی کی وضاحت
وسیم رضوی نے کہاکہ اس کا ڈرائیور مخالفین سے ملتا تھا اور اس کے ہر حمل ونقل کی جانکاری دیتا تھا۔ قرآن تحریر کرنے کے واقعہ کے بعد مخالفین نے اس کے خلاف گہری سازش کی ہے۔

حفاظت کے پیش نظر لہذا نے ڈرائیور کو کچھ دن قبل برطرف کردیا اور اس کو جو مکان دیا تھا وہ خالی کروادیا۔ بدلے کے مقصد سے یہ جوڑا میرے خلاف جھوٹا مقدمہ کرنے کا منصوبہ بنایاہے۔


تحقیقات جاری ہے
انسپکٹر سعادت گنج برجیش یادو نے کہاکہ مذکورہ عورت کاشوہر رضوی کا ڈرائیو رتھا۔ منگل کے روز کئی وکلاء کے ساتھ اس کی بیوی پولیس اسٹیشن پہنچی۔

عورت کے بموجب پچھلے کئی سالوں سے سابق شیعہ وقف بور ڈ چیرمن کے پاس کارڈرائیو ر کی حیثیت سے اس کاشوہر کام کرتاتھا۔ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے اور ایک مرتبہ شواہد اکٹھا ہوجانے کے بعد مقدمہ درج کرلیاجائے گا۔