شیلا ڈکشٹ نے جائزہ حاصل کرلیا

   

نئی دہلی ۔16جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) راجیو بھون جو اسٹیٹ کانگریس کا دفتر ہے ، آج وہاں تہوار جیسا ماحول دیکھنے میں آیا جبکہ شیلا ڈکشٹ نے ورکرس اور سینئر قائدین کی بڑی تعداد کی موجودگی میں پارٹی کی دہلی چیف کی حیثیت سے جائزہ حاصل کیا۔ تاہم یہ خوشی کا موقع ایک تنازعہ کے سبب کچھ حد تک ماند پڑگیا جب جگدیش ٹائٹلر کو اگلی صف میں دیکھا گیا ۔ وہ 1984 ء کے مخالف سکھ فسادات میںملزم قرار دیئے گئے ہیں۔ تین نئے کارگذار صدور دیویندر یادو ، ہارون یوسف اور راجیش لیلوتھیا نے بھی شیلا کے ساتھ جائزہ حاصل کیا۔