شیوراج سنگھ چوہان سے اداکار انوپم کھیر کی ملاقات

   

بھوپال:بالی ووڈ کے اداکار انوپم کھیر نے آج صبح مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سے ان کی رہائش گاہ پر خیرسگالی ملاقات کی۔مسٹر انوپم کھیر فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں مدھیہ پردیش کے دورے پر ہیں۔ وزیر اعلی مسٹر چوہان نے اداکار انوپم کھیر کے سنیما کے شعبے میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے نیک خواہشات پیش کیے ۔

راجستھان کے سینئر کانگریسی رہنما کیلاش تریویدی چل بسے
نئی دہلی:راجستھان کے سینئر کانگریسی رہنما اور سہاڑا کے رکن اسمبلی کیلاش تریویدی کی منگل کو کورونا کے انفیکشن سے موت ہوگئی۔تین بارکے رکن اسمبلی تریویدی ایک ماہ پہلے کورونا کی زد میں آگئے تھے اورحالت نازک ہونے پر پانچ دن پہلے ہی انہیں گروگرام کے میدانتا اسپتال میں لایا گیا تھا، جہاں آج صبح 8.17بجے انہوں نے آخری سانس لی ۔