کے سی آر پر تنقید ’بلی سو چوہے کھا کر ویجیٹیرین‘ ہونے کے مترادف: ہریش راؤ
حیدرآباد 8 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج چوہان کی چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر پر تنقید کی سخت مذمت کی اور کہا کہ شیوراج سنگھ چوہان کی بکواس ’بلی 100 چوہے کھانے کے بعد ویجیٹیرین‘ بننے کے مترادف ہے۔ آج سدی پیٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ہریش راؤ نے کہا کہ شیوراج چوہان عوام کے ٹھکرائے ہوئے ہیں۔ کانگریس کے ارکان اسمبلی کو خرید کر چیف منسٹر بننے والے شیوراج سنگھ چوہان کو عوام کے منتخبہ چیف منسٹر کے سی آر پر تنقید کرنے کا اخلاقی حق بھی نہیں ہے۔ چار مرتبہ چیف منسٹر بننے کے باوجود شیوراج سنگھ چوہان نے مدھیہ پردیش کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی بھی فلاحی کام انجام نہیں دیئے۔ تمام شعبوں میں تلنگانہ سرفہرست ہے۔ کونسے شعبہ میں مدھیہ پردیش نے کامیابی حاصل کی ہے اس کی وضاحت کرنے کا چیف منسٹر مدھیہ پردیش کو مشورہ دیا۔ کالیشورام پراجکٹ تعمیر کرتے ہوئے کسانوں کے چہروں پر تلنگانہ حکومت نے مسکراہٹ بکھری ہے۔ پارلیمنٹ کو بطور گواہ بناتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی کے پوچھے گئے سوال پر مرکزی وزیر نے کالیشورم پراجکٹ میں بدعنوانیاں ہونے کی تردید کی ہے جبکہ چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان مدھیہ پردیش کے ویاپم اسکام کی وضاحت کریں۔ اس اسکام میں کسی کو بھی سزا ہوئی کیا استفسار کیا۔ ہریش راؤ نے کہا کہ 317 جی او کو منسوخ کرنے کے مطالبہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا صدارتی حکمنامہ منسوخ کرنا کیا استفسار کیا۔ مقامی افراد کو روزگار فراہم کیا جائے یا نہیں سوال کیا۔ چیف منسٹر کے سی آر بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ بی جے پی اس کے خلاف سازش کررہی ہے۔ن