شیوراج سنگھ چوہان کینئے سال کی مبارکباد

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے نئے سال کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سال بھی ہمارا ملک اور مدھیہ پردیش پیش رفت اور ترقی کی راہ پر آگے بڑھے ۔مسٹر چوہان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہر کوئی خوش، صحت مند، سب کی فلاح و بہبود ہو۔ ہمارا ملک اور مدھیہ پردیش پیش رفت اور ترقی کی راہ پر گامزن رہے ۔ خدا ہمیں عقل دے ، ہمیں سیدھی راہ پر گامزن رکھے تاکہ ہم عوام کی بہتر خدمت کر سکیں۔