شیوراج کی او بی سی ریزرویشن معاملہ پر کمل ناتھ پر تنقید

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کو 27 فیصد ریزرویشن دیے جانے کے سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ پر سخت حملے کرتے ہوئے آج کہا کہ انہوں نے اسے برقرار رکھنے کے لیے کیا کیا، اس کا جواب انھیں دینا چاہیے ۔ چوہان نے یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کانگریس ‘پاکھنڈ’ کر رہی ہے ۔ او بی سی کو کانگریس نے دھوکہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کمل ناتھ کو جواب دینا چاہیے کہ 27 فیصد ریزرویشن کو برقرار رکھنے کے لیے کیا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹے کروانے کی سازش کی گئی۔ کانگریس کا پاکھنڈ چلنے نہیں دیں گے ، او بی سی کو ریزرویشن دینے میں ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کانگریس بھرم پھیلانے کی کوشش کرر ہی ہے اور سماج کو توڑنے کی کوشش میں لگی ہے ۔