ممبئی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے شیوسینا کے ترجمان اور رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے ۔ انہیں منگل کو 11 بجے ایجنسی کے دفتر میں بلایا گیا ہے ۔ریاست میں سیاسی ہنگامہ آرائی کے درمیان راوت نے خود پیر کو ٹویٹر پر کہا کہ مجھے ابھی اطلاع ملی ہے کہ مجھے ای ڈی نے طلب کیا ہے ۔انہوں نے لکھا ’’اچھا ہے ! مہاراشٹر میں بڑے بڑے واقعات ہو رہے ہیں۔ ہم بالا صاحب کے شیوسینک ہیں اور ایک بڑی جنگ لڑ رہے ہیں۔ یہ مجھے روکنے کی سازش ہے ۔ اگر میرا سر قلم کر دیا جائے تب بھی میں (باغی ایم ایل اے ) گوہاٹی کا راستہ نہیں اختیار کروں گا۔ مجھے گرفتار کرلیں! جئے ہند‘‘۔