گوہاٹی۔ باغی شیو سینا لیڈر یکناتھ شنڈے نے منگل کے روز کہاکہ وہ بہت جلد ممبئی لوٹیں گے اور شیوسینا کے اس دعوی کوبکواس قراردیا جس میں کہاجارہا ہے کہ 20سے زائد ان کے گروپ کے اراکین اسمبلی ادھوٹھاکرے کی زیر قیادت پارٹی سے رابطہ میں ہیں۔
ایک عالیشان ہوٹل کے باہر جہاں وہ اور ان کے اراکین اسمبلی ایک ہفتہ سے قیام کئے ہوئے ہیں شنڈے کے رپورٹرس سے بات کی‘ شنڈے یہ بھی کہاکہ ان کے پاس50اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔
شنڈے نے کہاکہ یہ تمام اراکین اسمبلی اپنی مرضی سے ائے ہیں اورتاکہ ہندوتوا کو آگے لے کر جائیں۔ شیو سینا قائدین یہ دعوی کررہے ہیں کہ پارٹی کے 20کے قریب اراکین اسمبلی جو گوہاٹی میں شنڈے کے ساتھ وہ رابطے میں ہیں اور مہارشٹرا واپس آنا چاہارہے ہیں۔