شیوسینا لیڈر کو 7 سال قید ‘ 100 کروڑ جرمانہ

,

   

ممبئی ۔ یکم ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے دھولے ضلع میں سشن کی ایک عدالت نے شیوسینا کے لیڈر و سابق ریاستی وزیر سریش جین کو کروڑ ہا روپئے کے گھر کل ہاوزنگ اسکام میں سات سال جیل کی سزا سنائی ۔ خصوصی جج شرشٹی نیل کنٹھ نے ان پر 100 کروڑ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ۔ سابق وزیر گلاب راو دیوکر و دیگر 46 افراد کو تین تا 7 سال کی سزائیں سنائی گئیں۔