شیو راج کابینہ میں توسیع 28وزیروں کی حلف برداری

   

بھوپال: مدھیہ پردیش میں وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان نے آج اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے اس میں 28 نئے وزیروں کو شامل کیا، جن میں 20 کابینی اور 8 ریاستی وزیر شامل ہیں۔ تقریباً 10 سینئر وزیرجیوترآدتیہ سندھیا کی حامی ہیں۔گورنر آنندی بین پٹیل نے یہاں راج بھون میں ایک باوقار تقریب میں نئے وزیروں کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر مسٹر چوہان اور مسٹر سندھیا کے علاوہ مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، بی جے پی کے سینئر لیڈر ونے سہسربدھے ، ریاستی صدر وشنو شرما اور دیگر لیڈر اور سینئر افسران موجود تھے ۔