شیو راج کا یوریا کی فراہمی پر مسلسل دوسرے دن اجلاس

   

بھوپال ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے جبل پور ڈویژن میں یوریاکی فراہمی کو لے کر آج مسلسل دو سرے دن میٹنگ میں دیے گیے ہدایات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ چوہان نے افسروں سے پوچھاکہ کل جو طے کیا گیا تھا،اس پر کیا کاروائی ہوئی۔ریاستی حکومت نے جو طے کیا تھاکہ70فیصد مارک فیڈ کے پاس اور پھر کوآپریٹیو کمیٹی کے ذریعے کسانوں کو ملے گا، 30فیصد نجی علاقوں میں جانا تھا۔ اس کی خلاف ورزی کرنے میں جواب دہ کون ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جنھوں نے نجی لوگوں کو زیا دہ دیا، ان کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔اس پر جبل پور ڈویژنل کمیشنر نے بتایاکہ دو سطح پر کاروائی ہوئی ہے ۔