شیو سینا اوراین سی پی کے بعد کانگریس نے بھی اویسی کی اے ائی ایم ائی یم سے اتحاد کو کیامسترد

,

   

اے ائی ایم ائی ایم کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کھرگے نے کہاکہ کانگریس کو ایسی پارٹیوں سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے جو ”سکیولر پارٹیوں“ کوشکست دینے کی کوشش کررہے ہیں


نئی دہلی۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینئر قائد ملکارجن کھڑگے نے پیر کے روز اسدالدین اویسی کی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین(اے ائی ایم ائی ایم) سے کسی بھی امکانی اتحاد کو مسترد کردیا اور اس پارٹی کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی ”بی ٹیم“ قراردیاہے۔

اے ائی ایم ائی ایم کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کھرگے نے کہاکہ کانگریس کو ایسی پارٹیوں سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے جو ”سکیولر پارٹیوں“ کوشکست دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

کھرگے نے اے این ائی کو بتایاکہ”کانگریس کو اب تک ایسی کوئی تجویز(ایک اتحاد کے لئے) نہیں ملی ہے“۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کے اندر ایک اتحاد کے لئے حکمت عملی کا فیصلہ کیاجاتا ہے اور مزیدکہاکہ ”یہاں پر ایسی پارٹیوں سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے جو سکیولر پارٹیوں کوشکست دینے کی کوشش کرتے ہیں“۔

کھرگے نے مزید الزام لگایاکہ بی جے پی کی منشاء پر اے ائی ایم ائی ایم کام کررہی ہے۔ ایک ایسے وقت میں ان یہ تبصرہ سامنے آیاہے جب شیوسینا نے اے ائی ایم ائی ایم کوبی جے پی کی ”بی ٹیم“قراردیتے ہوئے اے ائی ایم ائی ایم کے ساتھ اتحاد کی امید کومستردکردیاہے۔

اس سے قبل شیو سینا کے لیڈر سنجے راؤت نے مہا وکاس اگھاڑی کے ساتھ اے ائی ایم ائی ایم کے اتحاد کے امکانات کو مسترد کردیاتھا‘ انہوں نے کہاکہ ”جو ارونگ زیب کی قبر کے سامنے ماتھا ٹیکتے ہیں وہ مہارشٹرا کا ائیڈیل نہیں بن سکتے ہیں“۔

راؤ ت نے کہاکہ ”مہارشٹرا کی حکومت تین سیاسی جماعتوں نے تشکیل دی ہے‘ شیو سینا‘ کانگریس اورنیشنلسٹ کانگریس پارٹی۔ یہاں پر کسی چوتھی پارٹی کو شامل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے“۔

مذکورہ اے ائی ایم ائی کے ایم پی امتیاز جلیل نے بی جے پی کو مجوزہ مہارشٹرا مجالس مقامی انتخابات میں شکست دینے کے لئے کانگریس اوراین پی کے ساتھ اتحاد میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے اتحاد کی بحث کو چھیڑ دیاہے۔

جلیل نے کہاتھا کہ ”اے ائی ایم ائی ایم کو ہمیشہ بی جے پی کی جیت کے لئے ذمہ دار ٹہرایاجاتا ہے۔

ایسا کہاجاتا ہے کہ ہم بی جے پی کی ”بی“ ٹیم ہیں‘ لہذا ہم انہیں (کانگریس)کو ہمارے ساتھ اتحاد کی پیشکش کرتے ہیں‘ کیونکہ مہارشٹرا میں شیو سینا کے ساتھ وہ ہیں‘ وہ ہم سے ہر گز اتحاد قائم کرنے کے لئے رازی نہیں ہوں گے“۔