شیو سینا مغربی بنگال کے انتخابات میں مقابلہ نہیں کرے گی‘ ممتا کے ساتھ اظہار یگانگت میں کھڑے رہے گی

,

   

مغربی بنگال میں سہ رخی مقابلہ‘ ٹی ایم سی‘کانگریس‘ لفٹ اتحاد اور بی جے پی کے مابین دیکھائی دے رہا ہے
ممبئی۔ مغربی بنگال کی چیف منسٹرممتا بنرجی کی ”گرجدار“ کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مہارشٹرا کے چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کی زیر قیادت شیو سینا پارٹی نے فیصلہ کیاہے کہ وہ مغربی بنگال کے انتخابات میں اپنے امیدوار نہیں اترے گی‘ جمعرات کے روز پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے یہ اعلان کیاہے۔

ٹھاکرے اور راؤت کے درمیان تبادلہ خیال کے بعد یہ فیصلہ لیاگیاہے‘ راؤت نے جنوری17کے روز کہاتھا کہ شیو سینا مغربی بنگال کے انتخابات میں مقابلہ کرے گی مگر جمرات کے روز کہاکہ پارٹی مغربی بنگال میں چیف منسٹر ممتا بنرجی کے ساتھ اظہار یگانگت میں کھڑے رہے گی۔

راؤت نے اس مواد پر مشتمل تصویر کے ساتھ ٹوئٹ کیاجس میں لکھا ہے کہ ”بہت ساری الجھن اس بات پر ہے کہ شیو سینا آیا مغربی بنگال کے انتخابات میں مقابلہ کرے گی یا نہیں؟پارٹی صدر ادھو ٹھاکرے جی سے تبادلہ خیال کے بعد یہاں پر تازہ جانکاری دی جارہی ہے۔

موجودہ رحجان کو دیکھتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے کہ ایک ”دیدی بمقابلہ تمام“ کی لڑائی ہے۔

تمام Msیعنی منی‘ مسل اور میڈیا ممتا دیدی کے خلاف استعمال کئے جارہے ہیں۔لہذا شیو سینا نے فیصلہ کیاکہ مغربی بنگال کے الیکشن میں مقابلے نہیں کرے گی اور اظہار یگانگت میں کھڑی رہے گی۔

ہم ممتا دیدی کی ”گرجدار جیت“ کے لئے نیک تمنائیں ظاہر کرتے ہیں‘ کیونکہ ہم مانتے ہیں وہ بنگال کی حقیقی شیرانی ہیں“۔مغربی بنگال میں سہ رخی مقابلہ‘ ٹی ایم سی‘کانگریس‘ لفٹ اتحاد اور بی جے پی کے مابین دیکھائی دے رہا ہے۔

مغربی بنگال کی 294اسمبلی سیٹوں پر انتخابات کی شروعات27مارچ سے ہوگی۔ اس سال منعقد ہونے والے انتخابات ریاست میں 8مراحل میں کرائے جائیں گے