کلکتہ: مشرقی بردوان ضلع کے گدھگرام میں 350سالہ قدیم شیو مندر واقع ہے اس مندرمیں پوجا کو لیکر دو گروپ کے درمیا ن آج دوسرے دن بھی جھڑپ ہوئی ۔یہ تنازعہ چند ہفتے قبل شروع ہوا تھا۔ جمعہ سے گاؤں میں پھر کشیدگی پیدا ہوگئی۔ شیو راتری سے دو تین دن داسپارہ کے سینکڑوں خاندانوں کو مندر میں پوجا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ داخل ہوتے ہی ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ انہوںنے اپیل کی تھی کہ انہیں شیو راتری پر شیو کی پوجا کرنے کے مساوی حقوق حاصل ہوں۔گاؤں میں حالات خراب ہونے کے بعد انتظامیہ نے مداخلت کی۔