شیو کمار کیس میں کرناٹک ایپکس بینک کے صدر سے تحقیقات

   

نئی دہلی ۔ 9اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے ایپکس کوآپریٹیو بینک کے صدر این راجنا نے چہارشنبہ کے دن انفورسنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دفتر میں ڈی کے شیو کمار کے ناجائز دولت اکھٹا کرنے کے کیس میں اپنا بیان درج کروایا ۔ راجنا کانگریس کے سینئر لیڈر ہیں ۔ راجنا کا بیان ناجائز دولت اکھٹا کرنے کے انسداد سے متعلق کیس کے سلسلہ میں دیا گیا ۔ای ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ راجنا اور شیو کمار کے تعلق سے ہی ایجنسی نے سوالات کئے ۔شیو کمار کے خلاف انکم ٹیکس کے محکمہ نے کیس درج کروایا تھا ۔ شیو کمار اور دیگر لوگوں پر ٹیکس کی دھوکہ دہی اورحوالات معاملات کے کیس بھی ہیں۔