صبح کی شروعات بھیگے بادام اور اخروٹ سے کریں

   

حیدرآباد ۔آپ کی صبح کی غذا آپ کے مزاج اور مجموعی صحت کو کئی طریقوں سے متاثر کرتی ہے اور ماہرین کی جانب سے اکثر مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنی صبح کی غذا پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ صبح کی خوراک کا اثر آپ کی مجموعی صحت پر ہوتا ہے۔بادام میں منرلز، وٹامنز، میگنیشیم، کیلشیم، وٹامن ای بہت زیادہ پایا جاتا ہے جو کہ اس کے مثبت فوائد کی بڑی وجہ ہیں۔ لیکن بادام کی یہی تمام افادیت اس وقت مزید بڑھ جاتی ہے۔ جب آپ بادام کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور اس کو صبح نہار منہ اٹھ کر کھائیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اپنی غذا میں گری دار میوے شامل کرنا کئی ضروری غذائی اجزاء کی مقدار کو یقینی بنانے کا ایک موثر طریقہ ہے۔ اپنے دن کا آغاز بھیگے ہوئے بادام سے کرنا ایک پْرانی رسم ہے جس پر بہت سے لوگ عمل کرتے ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین نے کہا ہے کہ اپنے دن کا آغاز بھیگے ہوئی گری دار میوے خاص طور پر بادام اور اخروٹ سے کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اپنے دن کا آغاز بھیگے ہوئے بادام اور اخروٹ سے کرنا انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ یہ صحت مند عادت ہارمون کی صحت کو بڑھانے میں مدد دے گی۔ یہ آپ کی ورزش کے لیے توانائی بھی فراہم کرے گی اور ان تمام فوائد کو حاصل کرنے کے لیے روزانہ رات میں تقریباََ 8 گھنٹے تک پانی میں بادام اور اخروٹ بھیگو دیں۔
بھیگے ہوئے بادام کے فوائد
بادام پروٹین، وٹامن ای اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ بادام کھانے سے آپ کی یادداشت میں اضافہ ہوتا ہے، ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اورکولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے۔ بادام میں موجود میں فاسفورس، میگنیشیم اور کیلشیم ہماری ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ ان میں وافر مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں، جو جسم کے خلیوں کو سکڑنے سے بچاتے ہیں۔اس میں شامل میگنیشیم دل کی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ہوتا ہے اور صبح سب سے پہلے کھانا دل کو زندہ رکھنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ بادام میں شامل فائبر، چکنائی اور پروٹین جسمانی کیلوریز کو کم کرنے اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔
بھیگے ہوئے اخروٹ کے فوائد:
اخروٹ ومیگا 3 فیٹی ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ وٹامن ای، فولک ایسڈ، پروٹین اور فائبر بھی پیش کر سکتا ہے۔ اخروٹ عام طور پر برین فوڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ یہ دماغ کے کام کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ مزید یہ کہ اخروٹ کیلشیم، پوٹاشیم، آئرن، تانبا اور زنک کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اخروٹ کو بھیگونے سے میٹابولزم بڑھتا ہے، بلڈ شوگر لیول کنٹرول ہوتا ہے اور وزن کم کرنے میں مزید مدد ملتی ہے۔
مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے
دیگر طریقے
ورزش: ورزش آپ کے معمول کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔ جسمانی طور پر متحرک رہنے سے نہ صرف آپ کا جسم توانا رہے گا بلکہ آپ کا جسم بہت سی بیماریوں سے بھی دور رہے گا۔یوگا: تناوان دنوں روزمرہ کے معمول کا حصہ ہے۔ یہ آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔ لہٰذا ، روزانہ کی بنیاد پر یوگا جیسی کچھ تناوکو سنبھالنے کی سرگرمیوں کو آزمائیں۔