صحافیوں کو مکان اور دیگر مراعات کی فراہمی کا مطالبہ

   


عادل آباد میں صحیفہ نگاروں کا احتجاج، ایڈیشنل کلکٹر سے نمائندگی
عادل آباد۔ 11 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے صحافیوں کو مسلسل نظرانداز کرنے کو محسوس کرتے ہوئے عادل آباد میں تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ضلع سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بطور احتجاج ’’صحافیوں کے مطالبات کا دن‘‘ کے طور پر ایڈیشنل ضلع کلکٹر مسٹر این نٹراجن سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ایک یادداشت پیش کی اور مطالبات کی یکسوئی کا مطالبہ کیا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق صحافیوں کو ریاستی اراضی اور مکان فراہم کرنے، چھوٹے اخبارات کے لئے ایکریڈیشن اور اشتہارات میں اضافہ کرنے، ریلوے پاس بحال کرنے، بس پاس اور ریلوے پاس میں صد فیصد رعایت، صحافیوں کے اہل خانہ کو بھی آر ٹی سی بس پاس کی سہولت، ٹول گیٹ سے صحافیوں کو استثنیٰ رکھا جائے، موظف صحافیوں کو وظیفہ فراہم کرنے، صحافیوں کو جرنلسٹ بندھو اسکیم متعارف کرائی جائے۔ اس احتجاج میں تنظیم کے قائدین مسرس ایم سریش، شیخ معیز، دیوی داس، سوامی، محمد رفیع، وٹھل، دتاتری، جی ونود، سدھاکر، اشوک، شبھاش، نریش ریڈی، راجیش، کرن، ارویند ریڈی، گنیش، ایم ایم بیگ، سریش، رتناکر، مہیندر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ اس احتجاج میں پرنٹ، الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے موجود تھے۔