حیدرآباد : /16 جولائی (سیاست نیوز) چیف الیکشن آفیسر وکاس راج نے آج اسمبلی پہونچکر /18 جولائی کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے رائے دہی کے انتظامات کا معائنہ کیا ۔ اُس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وکاس راج نے کہا کہ پیر کو انعقاد ہونے والی پولنگ کیلئے تمام انتظامات مکمل ہوگئے ہیں ۔ اسمبلی کے کمیٹی ہال میں 22 ووٹنگ کمپارٹمنٹس کے انتظامات کئے گئے ۔ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں 119 ارکان اسمبلی حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے ۔ آندھراپردیش کے حلقہ اسمبلی کندکور کے رکن اسمبلی مہیندر ریڈی حیدرآباد میں ووٹ کا استعمال کریں گے ۔ ووٹ ڈالنے کیلئے ارکان اسمبلی کو چاہئیے کہ وہ الیکشن کمشین کی جانب سے دیئے گئے پین کا استعمال کریں ۔ دوسرے پین کا استعمال کرنے پر ووٹ ناکارہ ہوجائے گا ۔ پولنگ مراکز پر ہر کسی کو کوویڈ کے پروٹوکال پر عمل کرنا ہوگا ۔ ن