صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل مائیک پنس کی ٹرمپ پر کڑی تنقید

   

واشنگٹن : امریکہ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند مائیک پنس نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کی ہے۔کیپٹل ہل پر حملے میں لوگوں کو اکسانے میں ملوث سابق صدر کے بارے میں مائیک پنس نے کہا کہ خود کو آئین سے مبرا سمجھنے والے کو امریکا کا صدر بننے کا کبھی حق نہیں ملنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس شخص کو امریکہ کا صدر بننے کا بھی کوئی حق نہیں جس نے لوگوں کو اکسایا ہو کہ وہ خود کو آئین سے مبرا کرلیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کی مہم کا آئیوا سے آغاز کرتے ہوئے مائیک پنس نے کہا کہ ٹرمپ کے اقدامات نے اس روز نہ صرف خود انکی فیملی بلکہ کیپٹل ہل پر جمع ہر شخص کی زندگی خطرے میں ڈال دی تھی۔امریکہ، کرس کرسٹی ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شاملریلی سے خطاب میں مائیک پنس نے کہا کہ اس روز ٹرمپ نے انہیں کہا تھا کہ آئین یا مجھ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلو، اس پر میں نے آئین کا انتخاب کیا تھا، اب ووٹرز کو بھی اسی چوائس کا سامنا ہے۔امریکی تاریخ میں صرف چند بار یہ ہوا ہے کہ کسی صدر کا نائب رہنے والا شخص اسی صدر کیخلاف صدارتی الیکشن لڑ رہا ہو۔واضح رہے کہ مائیک پنس امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں چار برس تک نائب صدر رہے تھے مگر سن 2021 میں کیپیٹل ہل پر حملے کی انہوں نے مذمت کی تھی۔