انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ وہ آئینی ترمیم کی تجویز دوبارہ ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی میں پیش کریں گے۔اردغان نے اپنی نئی کابینہ کے ساتھ پہلا اجلاس کل صدارتی کمپلیکس میں سر انجام دیا۔میٹنگ کے بعد ایک بیان دیتے ہوئے اردغان نے ہفتہ کے روز ترکیہ اور بیرون ملک سے 5 ہزار سے زائد مہمانوں کی شرکت کے ساتھ عہدے کے آغاز کی تقریب منعقد ہونے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ، ” ہماری تقریب میں خاص طور پر بیرون ملک سے شرکت کی سطح اور تعدادہمارے لیے فخر کا باعث بنا ہے۔”مشکل وقت اور خوشی کے دنوں میں ہم سے تعاون کرنے والے ترکیہ کے حقیقی دوستوں کا ملک و قوم کے نام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اردغان نے کہا،” ہم ہزاروں کلومیٹر دور سے آتے ہوئے ہماری خوشی میں برابر کے شریک ہونے والوں کے اس احسان کو کبھی نہیں بھولیں گے۔”اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ وہ نئے دور میں عوام سے کیے گئے تمام وعدوں پر عمل کریں گے، انہوںنے کہا کہ وہ آئینی ترمیم کی تجویز، جسے وہ انتخابات سے قبل ایجنڈے میں لائے تھے، پارلیمنٹ کی صوابدید میں دوبارہ پیش کریں گے۔اردغان نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سرمایہ کاری، پیداوار، برآمدات، روزگار اور نمو پر سمجھوتہ کیے بغیر ترک معیشت کو مزید مضبوط کریں گے۔صدرنے بتایا کہ ،”ہم اپنے ملک کے ایجنڈے سے اس کی تمام جہتوں کے ساتھ افراط زر کی وجہ سے زندگی گزارنے کی لاگت اور قیمتوں کے بے تحاشہ اضافے جیسے مسائل کو ختم کرنے میں پرعزم ہیں۔”اردغان نے بتایا کہ جنگ اور دہشت گرد تنظیموں کے حملوں سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے ترکیہ میں پناہ لینے والے پناہ گزینوں کی محفوظ، رضاکارانہ اور باوقار طریقے سے اپنے وطن واپسی کے عمل میں ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔