کھجوراہو: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو آج ایک خصوصی طیارہ سے مدھیہ پردیش کے کھجوراہو پہنچیں، جہاں گورنر منگو بھائی پٹیل اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ان کا استقبال کیا۔چھتر پور ضلع کے کھجوراہو کے ہوائی اڈہ پر صدر محترمہ مرمو کا استقبال کرنے کے لیے فوج، پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار بھی موجود تھے ۔ اس کے بعد وہ ہیلی کاپٹر سے چھتر پور ضلع کے گڑھا گاؤں میں واقع باگیشور دھام کے لیے روانہ ہوگئیں۔صدر نے باگیشور دھام کمپلیکس میں 251 لڑکیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت کی جس کا اہتمام دھام کے سربراہ پنڈت دھیریندر کرشنا شاستری نے کیا ہے ۔