حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسپورٹس اتھاریٹی کے صدرنشین شیوا سینا ریڈی کا موبائیل فون ہیک کرلیا گیا اور دوست احباب سے رقومات کی مانگ کی جارہی ہے ۔ شیوا سینا ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کا موبائیل فون ہیک ہوچکا ہے اور ہیکرس ان کے دوست احباب سے ربط کرکے رقومات مانگ رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں سائبر کرائم پولیس میں شکایت درج کی گئی ۔ شیوسینا ریڈی نے دوست احباب اور عوام سے اپیل کی کہ وہ موبائیل پر رقومات کی ادائیگی سے متعلق مسیجس پر بھروسہ نہ کریں۔1