حیدرآباد ۔29 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) صدرنشین کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی جناب رؤف الدین نے آج حج ہاؤز پہنچ کر صدر نشین تلنگانہ حج کمیٹی جناب محمد سلیم سے ملاقات کی۔ انہوں نے حج کیمپ 2022 ء کے کامیاب انعقاد اور ملک میں نمبر ون امبارگیشن پوائنٹ کے موقف پر جناب محمد سلیم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ حج کمیٹی کی کارکردگی سے بے حد متاثر ہیں اور طویل عرصہ سے حیدرآباد دورہ کے خواہاں تھے۔ مرکزی وزیر اقلیتی امور سمرتی ایرانی کی جانب سے بیسٹ امبارگیشن پوائنٹ 2022 ء کے حصول پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے جناب رؤف الدین نے کہا کہ صدر حج کمیٹی جناب محمد سلیم عوامی خدمات کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ وقف کے صدرنشین کی حیثیت سے دس برس تک نمایاں خدمات انجام دیں ۔ محمد سلیم نے رؤف الدین کو تہنیت پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ حج 2023 ء کیلئے تلنگانہ حج کمیٹی نے تیاریوں کا ابھی سے آغاز کردیا ہے ۔ گزشتہ سال کی طرح حج 2023 ء کا کیمپ بھی مثالی رہے گا۔ر