آستانہ : روسی وزیر خارجہ سرگی لیوروف نے کہا ہے کہ صدر اردغان اور روسی صدر پوٹن قازقستان میں ملاقات کریں گے۔ لیوروف نے روسیا ون ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران ترکیہ کی طرف سے یوکرین کے ساتھ مذاکرات کی تجویز کے بارے میں کہا کہ اردغان اور پوٹن اس ہفتہ آستانہ میں ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ماسکو ہر طرح کے مذاکرات کی تجویز کیلئے تیار ہے مگر پہلیاس سلسلے میں کوششوں کے پہلووں کا اجاگر کرنا ہوگا۔لیوروف نے مزید کہا کہ اگر امریکی انتظامیہ صدر بائیڈن اور صدر پوٹن کے درمیان بھی ملاقات کی تجویز پیش کی گئی تو اس پر بھی گور ہو سکتا ہے۔