لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا اور بی ایس پی صدر مایاوتی کے علاوہ مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے اتوار کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے ۔صدر کے دفتر نے ٹویٹ کیا‘‘گورکھپور میں اپنے قیام کے دوران، صدر نے آج وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں’’۔واضح رہے کہ صدر کووند اتر پردیش میں اپنے قیام کے دوران اتوار کو یوگی کے حلقہ انتخاب گورکھپور میں ہیں۔ اس کے جواب میں مسٹر یوگی نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ‘‘محترم صدر، آپ کی پرجوش نیک خواہشات کے لیے شکریہ۔