صدر جمہوریہ مرمو نے ہریانہ میں تین پروجیکٹوں کا افتتاح وسنگ بنیاد رکھا

   

نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کل کروکشیتر میں جاری بین الاقوامی گیتا مہوتسو میں شرکت کے ساتھ ہریانہ حکومت کے تین پروجیکٹوں کا عملی طور پر افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر گورنر بنڈارو دتاتریہ اور وزیر اعلیٰ منوہر لال موجود تھے۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جن پروجیکٹوں کا آغاز کیا ان میں انتیودیا خاندانوں کے لیے نیروگی ہریانہ یوجنا شامل ہے۔ انہوں نے سرسہ میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ ضلع سرسہ میں انہوں نے 21 ایکڑ اراضی پر تعمیر ہونے والے میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس پر تقریباً 950 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ اس کے علاوہ صدر جمہوریہ نے ہریانہ روڈ ویز کی بسوں میں ای ٹکٹنگ سسٹم کا بھی افتتاح کیا۔ لانچ کے ساتھ ہی صدر کو پہلے ٹکٹ کے طور پر نیشنل ای موبلٹی کارڈ کی نقل پیش کی گئی۔